آج کی ہڑتال سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ، صدر کراچی چمبر آف کا مر س
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی لوڈشیڈنگ اور شہر میں پانی کی قلت کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے آج جمعہ کو اعلان کر دہ ہڑتال کی صنعتکاروں نے حمایت جبکہ شہرکے تاجروں کی سب سے بڑی نمائندہ کراچی چیمبر آف کامرس نے مخالفت کردی ہے تاہم چھوٹے تاجروں کے ایک گروپ نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر مفسرعطاملک نے کہا ہے کہ کراچی چیمبر کا جمعہ کو سیاسی جماعت کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔کراچی چیمبر کے صدر نے کہا کہ سیاسی جماعت کے عہدیداران سے کے سی سی آئی میں گزشتہ روز ہونے ملاقات میں واضح طور پر بتا دیا گیا تھا کہ کے سی سی آئی ہر گز ہڑتا ل کوسپورٹ نہیں کرے گا۔
صدر چمبر آف کا مرس