امجد صابری قتل کیس: مجرم کی سزائے موت عدالت میں چیلنج کر دی گئی
کراچی (وقائع نگار) مشہور قوال امجد صابری کے قتل میں سزا یافتہ مجرم عاصم کیپری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی سزائے موت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔ تفصیلات کے مطابق معروف قوال امجد صابری قتل کیس کے مرکزی اور سزا یافتہ مجرم عاصم کیپری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کو فوجی عدالت سے ملنے والی سزائے موت کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ عاصم کیپری کی اہلیہ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ19 اپریل 2018ء کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز سے اپنے شوہر کی سزائے موت کی اطلاع ملی۔ فوجی عدالت کے فیصلے کی نقول کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا گیا تاہم ٹرائل اور فوجی عدالت سے منتقل کوئی معلومات نہیں دی جا رہیں۔
امجد صابری قتل کیس