کراچی‘ حادثات میں 2 افراد ہلاک گھروں میں کہرام
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ کوئنز روڈ پر زیرتعمیر عمارت میں کام کرنے والا 27 سالہ مزدور محمد انور ولد مقصود بلندی سے گر کر ہلاک ہو گیا جبکہ بن قاسم ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن عبور کرنے والا 60 سالہ کہنیا ولد موتی رام ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہو گیا۔
کراچی حادثات/ ہلاکتیں