شرجیل میمن کی درخواست ضمانت‘ وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کا حکم
کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اطلاعات سندھ کریشن کیس میں شرجیل میمن و دیگر ملزمان کی درخواست کی ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر شرجیل میمن کے وکیل کودلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2مئی تک ملتوی کردی ہے ۔عدالت میں شرجیل انعام میمن کے وکیل کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن نے میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے لئے درخواست دائرکررکھی ہے ۔وہ کمرکی شدید تکلیف میں مبتلا ہیں ۔میڈیکل بورڈ نے بیرون ملک علاج تجویز کیا ہے ۔میرے موکل کو مستقل فزیوتھراپی کی ضرورت ہے ۔جیل حکام سے پوچھا جائے کہ جیل میں کون سی طبی سہولیات دستیاب ہیں۔ عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ شرجیل میمن کو کون سی طبی سہولیات کی ضرورت ہے اور جیل میں کون سی سہولیات موجود ہیں۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کونوٹس جاری کرتے ہوئے وکیل صفائی کو آئندہ سماعت پردلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔
شرجیل میمن