پشاور‘ 16 کلو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتارملز م کو عمر قید
پشاور(بیورورپورٹ)سیشن جج؍سپیشل ٹاسک جج پشاور اقبال خان نے 16 کلو گرام ہیروئن سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملز م کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء سنا دی ۔ استعاثہ کے مطابق ملزم عارف سکنہ شکر پورہ پر الزام ہے کہ وہ خیبر ایجنسی سے بھاری مقدار میں ہیروئن سمگل کررہا تھا جس کو تھانہ ریگی کے حدود میں ناصر باغ روڈ برج نائن کے قریب پولیس نے گرفتار کیا اور اُن کے قبضے سے 16کلو گرام ہیروئن برآمد کی ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔ گزشتہ روز فاضل جج نے سماعت مکمل ہونے اور ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اُسے عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء سنا دی جبکہ ملزم کو 382Bکا فائد ہ دیتے ہوئے مقدمہ کے دوران زیر حراست وقت قید میں شمار کیا۔
ملز م کو عمر قید