نو شکی ، لو ڈ شیڈنگ کے خلاف آج پہیہ جا م ہڑتال کا اعلا ن
نو شکی(نا مہ نگا ر) زمیندار ایکشن کمیٹی و آل پارٹیز کے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مذاکرات ناکام بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج مکمل پہیہ جام ہڑتال انتظامیہ نے جام ہڑتال کی صورت میں قانونی کاروائی کی دھمکی دیدی زمیندارو آل پارٹیز رہنمائوں کا اعلان تفصیلات کے مطابق زمیندار ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی شاہ زمان جمالدینی ،بی این پی کے ضلعی آرگنائزر میر خورشید جمالدینی ،نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ظاہر خان بلوچ و دیگر نے پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ وولٹیج کی کمی کمیونٹی ٹیوب ویلوں کے بجلی کنکشنز کو منقطع کرنے کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی و آل پارٹیز گزشتہ کئی دنوں سے واپڈا کے خلاف سراپا احتجاج ہے ایک ہفتہ قبل پرامن احتجاجی شیڈول کے مطابق آج بروز جمعہ 27اپریل کو نوشکی میں آرسی ڈی شاہراہ بلاک کر نے کی باقاعدہ میڈیا کے زریعے کال دی گئی تھی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے زمیندار وں و آل پارٹیز کے ساتھ مذاکرات کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر آج 4گھنٹے طویل مذاکرات معنی خیز ثابت نہیں ہوئے ڈپٹی کمشنر
نوشکی ہڑتال