راولپنڈی چائلڈ ہسپتال کی عدم تکمیل کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے راولپنڈی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی عدم تکمیل کیخلاف دائردرخواست منظورکرلی ہے اورمتعلقہ آفس کودرخواست سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔