نیشنل اسٹوڈنٹس انجینئرنگ پروجیکٹس نمائش میں ماجوکی پہلی پوزیشن
کراچی (نیوز رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے بی ای (الیکٹریکل اور کمپیو ٹر سسٹم) کے طلبہ شعیب احمد صدیقی اور سعد عالم نے پی اے ایف ۔کائٹ یونیورسٹی میںمنعقد ہونے والی نیشنل اسٹوڈنٹس انجینئرنگ پروجیکٹس کی نمائش میں اسپیڈ وائرنگ کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ مقابلے میں شہر کی ایک درجن سے زائد یونیورسٹیوں کے طلبہ نے حصہ لیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل محمد علی جناح یونیورسٹی کے بی ایس کمپیوٹر سائنس کے طلبہ عباد علی، مبین بٹ اورشاد علی نے بھی گزشتہ ہفتہ اقراء یونیورسٹی کراچی میں منعقدہ نیشنل انجینئرنگ کے لائین فالوئنگ پروجیکٹس کے مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔