ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں انٹر یونیورسٹی اردو انگریزی مباحثے
کراچی (نیوز رپورٹر) ڈائو یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر نے کہا ہے کہ مباحثوں اور تقریری مقابلوں کی روایت گذشتہ دو عشروں کے دوران کمزور ہونے کے باوجود ڈائو یونیورسٹی میں شاندار مباحثے کے انعقاد نے ثابت کردیاہے کہ ہمارے طلباء باصلاحیت ہیں، قبل ازیں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے اشتراک سے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ہونے والے اردو مباحثے کے شرکاء نے قرارداد "افرادکے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر"کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ڈائو یونیورسٹی کے آراگ آڈیٹوریم میں ہونے والے مباحثے میں طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ، اس موقع پر مباحثے کے منصفین ڈاکٹر اقبال پیرزادہ، پروفیسر فوزیہ امتیاز، ریاض احمد، محمد حنیف، عدنان اختر ، پروگرام آرگنائزر پروفیسر مکرم علی اور ڈاکٹر لبنٰی ریاض نے بھی خطاب کیا۔