حاجی امین پردیسی کی اہلیہ کا سوئم، مفتی وسیم ضیائی نے خصوصی دعا کرائی
کراچی (نیو ز رپو رٹر) برکاتی فائونڈیشن اور ایچ ایم آر گروپ کے چیئرمین حاجی محمد رفیق پردیسی کے بھائی حاجی امین پردیسی کی اہلیہ کی فاتحہ سوئم میمن مسجدپہاڑی والی شہید ملت روڈ پر منعقد ہوئی ۔ جبکہ فاتحہ و خصوصی دعا استاد العلماء مدارس البرکات کے ناظم اعلیٰ مفتی وسیم ضیائی نے مرحومہ کے ایصال ثواب ، بلند درجات اور دعائے مغفرت کے لئے خصوصی دعا کرائی ۔ فاتحہ سوئم میں سیاسی، مذہبی ، فلاحی، ادبی، تعلیمی، صحافی، اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں خصوصی شرکت کی جس میں سابق سینیٹ کے چیئرمین اور سابقہ گورنر سندھ میاں محمد سومرو ، محسن اہلسنت حاجی محمد رفیق پردیسی ، مولانا بشیر فاروقی، فاروق ستار ، حاجی انیس پردیسی، سراج ناگریا، محسن شیخانی، اویس رضا قادری، حاجی رفیق گریس، حسین لوائی، حاجی حنیف طیب، محمد حسنین پردیسی ، پیر سید حیدر علی شاہ کاظمی، علامہ مظفر حسین شاہ، شاہ عبدالحق قادری، شاہد غوری، بلال سلیم قادری، عزیز میمن، محمد کیف، مقصود اسماعیل ، سابقہ ایم این اے پشاور مولانا نور الحق قادری، مفتی اسماعیل ضیائی، حاجی مجید پردیسی، حاجی ناصر پردیسی، حاجی قادر پردیسی، حاجی حنیف پردیسی، حاجی ستار پردیسی، سائیں الطاف قادری، عارف برکاتی، حاجی توفیق پردیسی، اشرف گریس، احمد رضا طیب، عمیر پردیسی ، فاروق اعوان ، عزیر پردیسی ، حسان پردیسی، حماد پردیسی، فرحان پردیسی، محمد علی قریشی، زبیر عالم قادری، ارسلان احمد، منصور حسن قادری، محمد رضوان میمن ، مولانا اظہر قادری، مولانا اقبال قادری، مولانا عبدالعلیم قادری اور دیگر معززین شہر عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔