پیپلز پا رٹی ( شہید بھٹو ) نے پختون تحفظ مو و منٹ کی حمایت کر دی
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر) پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئر پر سن غنو یٰ بھٹو نے پختون تحفظ مو ومنٹ کے مطا لبات کی مکمل حمایت کر تے ہوئے انہیں کراچی میں جلسہ کر نے پر خو ش آمدید کہا ہے اور ریا ست اور حکو مت وقت پر زور دیا ہے کہ منظور پشتین کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ان کے تحفظات دور کئے جائیں اور قبائلی علا قوں کے افراد جو پاکستان کیلئے سیف گارڈ کا کر دار ادا کر تے رہے ہیں ان کی تحریک کو طرح طرح کے القابات سے نوا زنے کے بجا ئے ان کے زخمو ںپر ہم رکھا جا ئے ۔ ستر کلفٹن سے جا ری ہو نے والے ایک بیا ن میں محترمہ غنو یٰ بھٹونے کہا ہے کہ پختون تحفظ مو ومنٹ نے پاکستان کے بقاو سا لمیت کو مقدم رکھتے ہو ئے جو مطا لبات پیش کئے ہیں انہیں ہر صورت میں حل کر نا چاہئے ۔ محترمہ غنو یٰ بھٹو نے کہا ہے کہ قبائلی علا قوں کے روایات سے ہٹ کر منظور پشتن نے اپنے مسائل کے حل کیلئے جو پر امن جد وجہد کا انتخا ب کیا ہے اس پر اسے خراج تحسین پیش کر نا چاہئے اور ان کی تحر یک کی مکمل حما یت کر تے ہوئے پختون تحفظ مو ومنٹ کے مطا لبات جو پو ر ے پاکستان کے عوام کے مطا لبات ہیں ان کے حل کیلئے اپنا کر دار ادا کر نا چاہئے ۔