مائونٹین ڈیو کی جانب سے فری اسٹائل موٹر کراس کا کامیاب انعقاد
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) موٹو ایکسٹریم نے سپر بائیک اور ایف ایم ایکس کے مشترکہ تعاون سے ’’فری اسٹائل موٹر کراس‘‘ کا اہتمام کیا جس میں دنیا بھر کے ٹاپ رائڈرز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ نڈر کرتب بازوں میں سائوتھ افریقہ کے نک ڈی وٹ‘ سوئیڈن کے فریڈرک فرگ برگرین اور گولڈ مین شامل تھے جنہوں نے اپنے کرتب دکھا کر شائقین کو حیرت میں ڈال دیا۔ رائیڈرز نے غیر معمولی مہارت اور بے خوفی سے وہ کچھ کر دکھایا کہ کوئی بھی مجمعے میں موجود کوئی بھی شخص داد دیئے بغیر نہ رہ سکا۔ مائونٹین ڈیواس سے پہلے بھی ان شہروں میں ایسے پُرجوش شوز کا اہتمام کرچکا ہے اور اپنے صارفین کے لئے آئندہ بھی ایسی مہمات متعارف کروانے کیلئے ہردم پُرعزم ہے۔ عائشہ عمر‘ احسن خان‘ مینا خان اور پاکستانی فلم اور میوزک انڈسٹری کی دیگر معروف شخصیات نے اس شو میں شرکت کی۔