علامہ اقبال فیسٹول میچ میں کالونی جمخانہ کی کامیابی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)اسٹیل ٹائون گرائونڈ پر کھیلے گئے علامہ اقبال فیسٹول کر کٹ میچ میں کالونی جمخانہ نے اسٹیل ٹائون جمخانہ کو دو وکٹوں سے شکست دی۔اسٹیل ٹائون جمخانہ نے 201رنز کا ٹارگٹ دیا۔محسن56اور رئوف نے44رنز بنائے۔راجہ رافع نے چارزبیر اور عبدالوسع نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں ،راجہ رافع نے چار کیچز بھی پکڑے۔ کالونی جمخانہ نے آٹھ وکٹوںکے نقصان پر 202رنز بنالئے۔راجہ رافع نے 76رنز اور زبیر خان نے 57رنز اسکورز بنائے ساجد اور سجاد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔