منشیات فروشی،ناجائز اسلحہ رکھنے پردو ملزمان گرفتار،اسلحہ اور چرس برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ ،کرایہ داری آرڈیننس ،سیکورٹی آرڈیننس اور 14فارنر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے8ملزمان کو گرفتار کرلےا تھانہ وارث خان پولیس نے عامر سے 300گرام چرس ، تھانہ گوجرخان پولیس نے نقاس سے پستول 30بور معہ 3روند ، تھانہ صدر واہ پولیس نے کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر مالک مکان ارشاد ، کرایہ دار بلال ،14فارنر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے نعیم ، سیکورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ سٹی پولیس نے QNکمپنی کے مالک اور تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عبد الوحید کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔