بھارتی فوج نے پونچھ سیکٹر میں جمعہ کی علی الصبح پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال بھاری توپ خانے اور ہتھیاروں سے گولہ باری کی تاہم پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ دوسری طرف امریکی اٹلانٹک کونسل نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر کسی وقت بھی ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
بھارتی انتخابات سے قبل ہی کانگرس حکومت نے سرحد پار سے فائرنگ کر کے عوام میں پاکستان دشمنی کے تاثر کو مضبوط کیا۔ حکمران جماعت کانگرس سرحدوں پر حالات خراب کر کے اپنے عوام کے دلوں میں ووٹ لینے کیلئے ہمدردیاں پیدا کرنا چاہتی تھی۔ عام آدمی پارٹی کے سوا بھارت کی تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے انتخابی منشور میں پاکستان دشمنی کو ایجنڈے میں شامل کر رکھا ہے۔
گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے پاکستانی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے پاکستان کی امن پالیسیوں کو کمزور سمجھا ہے۔ بھارت فائرنگ کر کے امن و امان کو خراب کرنے پر تُلا ہوا ہے جبکہ ہمارے حکمران بھارت سے تجارت کرنے کیلئے بیتاب ہیں حالانکہ بھارت کے ساتھ تجارت کرنے سے گزشتہ 9 مہینوں میں ایک ارب 4 کروڑ 82 لاکھ 38 ہزار ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور بھارت کے ساتھ تعلقات بڑھانے سے گریز کرے۔ امریکی اٹلانٹک کونسل کے مطابق مسئلہ کشمیر کے باعث اگر ایٹمی جنگ چھڑنے کا خطرہ موجود ہے تو امریکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرانے میں کردار ادا کرے تاکہ ایٹمی جنگ کی نوبت ہی نہ آئے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024