کراچی : مومن آباد میں گزشتہ روز بم دھماکے میں جاں بحق مفتی نظام الدین شامزئی کے بھائی ڈاکٹر عزیز الدین شامزئی سمیت سات افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی.

Apr 27, 2013 | 13:18

مومن آباد کے علاقے قائد عوام کالونی میں گزشتہ روز بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مفتی نظام الدین شامزئی کے بھائی ڈاکٹر عزیز الدین شامزئی اور ان کے نواسے محسن شامزئی سمیت سات افراد کی نماز جنازہ سڑک پر ادا کی گئی ،،، نماز جنازہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اورعوام کی بڑی تعداد نےشرکت کی ،،، نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما قاری عثمان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کا بڑا حصہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر خرچ کیا جاتا ہے، شہر میں اتنا گولہ بارود کہاں سے آرہا ہے؟ اور ایجنسیاں کیا کررہی ہیں.

مزیدخبریں