انتہا پسند ملکی امن تباہ کرنا چاہتے ہیں‘ مسلح افواج کی ذمہ داریاں کئی گنا بڑھ گئیں: جنرل خالد شمیم

Apr 27, 2013

رسالپور (آئی این پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، انتہا پسند ملکی امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔ مسلح افواج کی ذمہ داریاں پہلے سے کئی گنا بڑھ گئی ہیں ۔ تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاک فضائیہ کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب میں جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا کہ ہماری افواج انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے نبرد آزما ہیں ۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ فضائی حدود کی نگرانی اور حفاظت کے ساتھ ساتھ آرمی اور نیوی کی کوششوں کا بھی ساتھ دیتی ہے۔ اس سے قبل فضائیہ کے گریجویٹس نے اپنی عہدے کی پاسداری کا حلف بھی اٹھایا۔ پاسنگ آو¿ٹ پریڈ میں پاک فضائیہ کے سربراہ اور سفارتکاروں نے بھی شرکت کی ۔

مزیدخبریں