مالیاتی خدمات وسیع کرنے میں الیکٹرانک بنکنگ کا کردار اہم ہے: ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک
کراچی (اے پی اے) سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر اشرف محمود نے کہا ہے کہ ملک میں مالیاتی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے میں الیکٹرانک بینکنگ کا کردار اہمیت کا حامل ہے، الیکٹرانک بینکنگ کے ذریعے بنیادی بینکاری سہولت سے محروم آبادی کے بڑے طبقے تک مالیاتی خدمات کی رسائی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک بینکاری کے فروغ کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز سٹیٹ بینک کے ایجنڈے کے مطابق روبہ عمل ہیں جس سے ملک میں مالیاتی خدمات کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے۔