افغانستان: بس ٹینکر سے ٹکرا گئی، 45 افراد ہلاک، 10 زخمی
قندھار (اے ایف پی+ نوائے وقت نیوز) افغانستان میں بس ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے سبب 45 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ بس میں سوار افراد پوست کی کاشت کیلئے جا رہے تھے۔ حکام کے مطابق بس قندھار کے ضلع میوانہ سے اس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جسے چند روز قبل طالبان نے حملہ کر کے تباہ کر دیا تھا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔