نائیجیریا ‘ سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپیں، 25 افراد ہلاک
ابوجا (آن لائن) نائیجریا میں سکیورٹی فورسز اور جہادی عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں ‘ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی رایست یوبے میں عسکریت پسندوں نے ایک بینک کو لوٹنے کے بعد پولیس سٹیشن پر حملہ کردیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔