شعبدہ بازی کا وقت ختم، حقیقی تبدیلی کا لمحہ آن پہنچا: عبدالعلیم خان
لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شو بازی اور شعبدہ بازی کا دور ختم ہوا، اب حقیقی تبدیلی کا وقت آگیا ہے، عوام اپنے قومی ہیرو عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی تشکیل کیلئے میدان عمل میں نکل کھڑے ہوئے ہیں، نوجوانوں اور خواتین کا جذبہ روشن مستقبل کی راہیں متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔