چین: زلزلہ کے پانچ روز بعد 78 سالہ شخص کو زندہ نکال لیا گیا
بیجنگ (اے پی پی) چین میں قیامت خیز زلزلہ کے پانچ روز بعد 78سالہ شخص کو ملبے تلے سے زندہ باہر نکال لیا گیا۔ چین کے خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سیچوان میں آنے والے 7.1شدت کے زلزلہ کے پانچ روز گزر جانے کے بعد امدادی کارکنوں نے ملبہ تلے سے 78سالہ شخص کو زندہ نکال لیا۔ بچنے والے شخص کے بازو اور ٹانگ پر چوٹ آئی ہے تاہم اتنے دن گزرنے کے باعث وہ شدید کمزور ہو چکے ہیں۔