کروڑوں کے اشتہارات کا کھیل
مکرمی ! الیکشن 2013 پچھلے تمام الیکشنوںسے مختلف نظر آرہے ہیں۔پاکستان کی تین بڑی پارٹیاں اشتہارات پر بیش بہا دولت خرچ کر رہی ہیں۔الیکشن کمیشن اخراجات کی Limit کراس کرنے والوں سے کیوں نہیں پوچھتا کہ اتنی دولت اشتہارات پرکیوں خرچ کر رہے ہو؟کل کو یہ لوگ حکومت میں آکر لوٹ مار نہیں کرینگے تو پھر کیا کریں گے۔اس کا نقصان عوام کو ہوگا یا کسی اور کو؟۔اس سے قبل الیکشنوں میں اشتہارات پر اتنی کثیر رقم کوئی نہیں خرچ کرتا تھا۔اس مرتبہ عوام تک پہنچنے کی بجائے سارا زور اشتہارات پر لگایا جا رہا ہے۔ان لوگوں کو یہ نہیں معلوم کہ جو لوگ عوام سے رابطہ کریں گے لوگ ان سے زیادہ متاثر ہونگے۔الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ ان تینوں پارٹیوں سے اشتہارات پر خرچ کی گئی رقوم کا حساب لے۔ (ایس اے شیخ لاہور)