ورلڈ کپ ، قومی کرکٹ ٹیم آج رات لاہور سے بھارت روانہ ہو گی

قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ کیلئے بھارت روانگی کا شیڈول سامنے آ گیا۔

پاکستانی ٹیم بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کیلئے آج رات 9 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہو گی ، جہاں مختصر قیام کے بعد حیدرآباد پہنچے گی۔

بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر کے باعث دبئی میں قیام مختصر کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی شائقین کرکٹ کے ویزوں کے حوالے سے تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ، جس کے باعث شائقین تشویش میں مبتلا ہیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محض 250 پاکستان شائقین کو ویزے دیئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن