لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی

لاہور ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ پولیس افسران نے عدالت کے روبرو رپورٹ پیش کر دی اور بتایا کہ عمران ریاض خان گھر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس افسران کی رپورٹ کے بعد عدالت نے یہ درخواست نمٹا دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے تھے۔ ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال نے بتایا تھا کہ عمران ریاض کو بحفاظت گھر پہنچا دیا گیا ہے، وہ اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ ہیں۔