بلدیاتی نشستوں پر انتخاب کیلئے شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے سندھ کے مختلف اضلاع میں خالی عمومی و مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے، پولنگ 5 نومبر کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن کےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق جیکب آباد، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، میرپور خاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، مٹیاری، ٹنڈو الہٰ یار، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، دادو، بدین، سجاول، ٹھٹھہ ملیر، کورنگی کراچی، کراچی ایسٹ، کراچی ساوتھ، کراچی ویسٹ، کراچی سنٹرل اور کیماڑی کراچی میں مختلف خالی ان ڈائریکٹ نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق یہ نشستیں الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 ستمبر کو کئے جانے والے عمومی و مخصوص نشستوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن کی مد میں خالی ہوئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان ڈائریکٹ نشستوں کے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی ترجیحی فہرست 4 اکتوبر سے 7 اکتوبر جبکہ ان کی جانچ پڑتال 9 اکتوبر سے 11 اکتوبر جبکہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 12 سے 14 اکتوبر تک دائر کی جا سکیں گی۔

ای پیپر دی نیشن