اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا متاثرہ مزید 42 مریض انتقال کر گئے ہیں۔این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 1 ہزار 780 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 44 ہزار 712 نمونوں کی ٹیسٹنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں کورونا کیسز کی شرح 3.98 فیصد رہی ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں مجموعی کیسز 12 لاکھ 38 ہزار 668 تک جا پہنچے ہیں۔
کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کورونا ایک خاموش قاتل ہے اگر اس کے خلاف جنگ جیتنا ہے تو ہمیں احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کرنا ہوں گی۔ گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں کھول کر رکھیں ، صبح وقت دھوپ میں گزاریں کیونکہ صبح کی دھوپ انسانی صحت کے لیے مفید ہوتی ہے۔ اے سی کی بجائے پنکھوں کی ہوا میں بیٹھیں۔ماسک کا استعمال لازمی کریں ۔ نیم گرم کا استعمال کریں کیونکہ وائرس کے اٹیک سے پہلے گلے میں انفیکشن ہوتا ہے، اور وہی انفیکشن پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے۔ گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔