اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما خان نے پاکستانی رکشے کو تلاش کر لیا۔
جمائما خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاکستانی رکشہ ملنے کے بعد کی تصاویر شیئر کر دیں جس کی انہیں تلاش تھی۔
انہوں نے اپنی شیئر کردہ تصاویر اور ویڈیو پر لکھا کہ کورونا کے دور میں فلم سازی کا جادو۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو لندن میں پاکستان اسٹائل کے رکشے کی تلاش تھی جسے تلاش کرنے میں وہ کامیاب ہو گئیں۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہمیں لندن میں فلم کے لیے پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی ضرورت ہے۔ رکشہ اگلے ہفتے منگل اور جمعہ کو چاہیے، کیا کوئی کسی کو جانتا ہے جس کے پاس(رکشہ) ہے؟
جواب میں ایک پاکستانی صارف احتشام الحق نے ان کے مطلوبہ رکشے سے متعلق معلومات دیں جس کے جواب میں جمائما نے ان سے رابطے کے لیے کہا تھا۔
واضح رہے کہ جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے۔ اداکاری کی جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور محبت اور شادی سے متعلق ہو گا۔