سماجی شخصیات کے وفد کی نئی اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڑ سے ملاقات، گلدستہ پیش کیا
جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت) ٹھٹھہ صادق آباد کی سماجی شخصیات و معززین کے وفد رانا شبیر احمد نمبردار، مسعود احمد نظامی، فریاد اختر چوہدری، رانا عبدالرؤف، رانا عباد علی نمبردار نے نئی اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڑ سے خصوصی ملاقات کی اورگلدستہ پیش کرتے ہوئے چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی خوش آمدید کہا اور ٹھٹھہ صادق آباد دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرکے آمد کا وعدہ کیا۔