مرکزی انجمن تاجران وہاڑی کا اجلاس‘ متعدد فیصلے کئے گئے
وہاڑی (خبر نگار) مرکزی انجمن تاجران وہاڑی کا ایک ہنگامی اجلاس عہدیداران و ایگزیکٹو کونسل زیر صدارت ارشاد حسین بھٹی صدر مرکزی انجمن تاجران دفتر میں منعقد ہوا جس میں جاجی محمد جمیل بھٹی (مرحوم) ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی کے ایصال ثواب کے لیے دعا مغفرت کی گئی انجمن تاجراں کے صدر ارشاد حسین بھٹی نے کہا کہ 29ستمبر اسلام آباد FBRکے خلاف احتجاج کے لیے وہاڑی کی تمام ٹریڈ کے صدور جائیں گے پراپرٹی ٹیکس کے سلسلے میں آل پاکستان انجمن تاجران کے حکومت سے مذاکرت کے مطابق جو فیصلے ہوئے اس کے مطابق ٹیکس دیں گے کرونا ایس او پیز کے حوالے سے اسٹنٹ کمشنر وہاڑی سے انجمن تاجران کا وفد ملاقات کر کے بہتر حل نکالے گا۔ تقریب میں انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد، میاں ساجد آصف، اکبرعلی سندھو، مشتاق گجر، شیخ جاوید کال، رانا فیض رسول، شیخ ظفر شہزاد، شیخ عبد الرحمن، شیخ اسلم شیخ مٹھو حاجی نوید اختر چوہدری ساجد حاجی اسلم مدنی شہزاد سلیم چوہدری اسلم‘ شیخ مٹھو چوہدری رفیق حاجی اللہ دتہ عمران علی قریشی راؤ اسحاق کاشف منور قریشی شیخ ریاض و دیگر نے شرکت کی۔