افغانستان میں امریکی شکست کے بعد پاکستان کو بحرانوں کا سامنا: خاور شاہ
کبیروالا(نامہ نگار) پاکستان ،معاشی محاذپرحالت جنگ میں ہے،، افغانستان میں’’ امریکہ‘‘ کی شکست کے بعد پاکستان کو بھی سنگین بحرانوںاور مشکل حالات کا سامنا ہے،عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہونے اورخطے کی صورت حال کے تناظر میںڈالرکی مانگ میںمسلسل اضافہ سے ملکی معیشت پر ناخوشگوار اثرات مرتب ہونے سے مہنگائی بڑھ رہی ہے،ایسے حالات میں ذخیرہ اندوز،بلیک مارکیٹنگ مافیابھی اپنے مذموم مقاصدکے حصول کیلئے’’مصنوعی قلت‘‘ پیدا کرکے اشیائے خوردنوش کی قیمتیں بلاجواز بڑھا رہا ہے،ان خیالات کا اظہارقائد سید گروپ ،ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹرسیدخاورعلی شاہ نے معززین علاقہ اور شہریوں سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیاقبل ازیں 14پل درکھانہ موڑ سے اللہ دتہ نوناری،محمد آصف نوناری،چک نمبر 15ڈی سے مہر اعجاز سیال ،چک سلطان محمود سے محمد اسحاق مچڑ،احمد یار مچڑ،حافظ محمد خالد نے ملاقات کی اور ہراج گروپ چھوڑ کر سیدگروپ میں شامل ہونے کا اعلان کیااس موقع پرمہر ریاض ستیانہ،چوہدری خالد،محمد ارشاد گجر،زاہد حسین بھٹی،مہر محمد صفدر باٹی اوردیگر بھی موجود تھے۔