پاکستان مینارٹی فورم کی چوہدری یٰسین گروپ کو کا میابی پر مبارکباد
اسلام آباد ( وقائع نگار ) پاکستان مینارٹی فورم کی چوہدری یٰسین گروپ کو ریفرنڈم میں شاندار تاریخی فتح پر مبارکباد ۔بھاری مینڈیٹ سے کامیابی پر فخر ھے ۔چوہدری اشرف فرزند پاکستان پاکستان مینارٹی فورم کے چیئرمین چوہدری اشرف فرزند کی قیادت میں ایک وفد نے مزدر یونین کے الیکشن آفس کیمپ کا دورہ کیا. اور چوہدری یاسین گروپ کو تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی..پی ایم ایف کے چیئرمین چوہدری اشرف فرزند نے نومنتخب سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یسین،صدر راجہ اورنگزیب،چیئرمین شاکر زمان کیانی و ائس چیرمین وارث دلیپ،چیف آرگنائزر راجہ رفیق کو مبارکباد دی،پاکستان مینارٹی فورم کے وائس چیئرمین وقاص بھٹی،سیکرٹری جنرل آصف جان،عدیل غوری،لیاقت رضا،توقیر گل،مورس جان،روف اشرف،چوہدری اقبال بوٹا،ناصر یعقوب و دیگر وفد میں شامل تھے...چوہدری اشرف فرزند نے اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ ہر دلعزیز شخصیت چوہدری محمد یسین کی کامیابی پر ہمیں فخر ھے .مزدور یونین کے باہمی تعاون سے کیمونٹی کی خدمت کرتے رہیں گئے ۔