آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں افراد ہلاک متعدد زخمی
تھرپارکر / مٹھی/پنگریو(نامہ نگاران) اندرون سندھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، اس دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کی اطلاعات ملی ہیں تقریباً ایک درجن افراد ہلاک سیکڑوں مویشی بھی مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 4 خواتین سمیت بچے بھی جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ 80 مویشی جل گئے۔ اسی سلسلے میں ملی معلومات مطابق: تحصیل مٹھی کے گائوں سوبھاڑو شاھ میں کنویں سے پانی نکالنے کے دوران آسمانی بجلی گر پڑی جس کے نتیجے میں 2 بھیل برادری کی خواتین 40 سالہ لالی زوجہ کرنو اور 17 سالا گڈی زوجہ لچھمن ہلاک ہو گئیں جبکہ 2 عورتیں زخمی ہوگئیں، دوسری جانب تحصیل اسلام کوٹ کے گائوں کنبھاریو میں 1 بچے بھی آسمانی بجلی گرنے کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں۔چھاچھرو کے گائوں پاڈڑیال میں 17 سالا کملی بنت اکرڑو بھیل آسمانی بجلی گرنے باعث ہلاک ہو گئی، گائوں جیئندو درس میں آسمانی بجلی گرنے سے انور درس کی 55 بھیڑ اور بکریاں ہلاک ہو گئیں، گائوں کبڑی میں 3 بکریاں جبکہ چیلہار میں 3 اونٹ بھی آسمانی بجلی گرنے باعث ہلاک ہو گئے ہیں، گزشتہ دن مون سون کی بارش نے تھرپارکر میں تباہی مچا دی ہے۔مٹھی سے نامہ نگار کے مطابق تھر میں آسمانی بجلی گرنے کے مزید واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق تحصیل چھاچھرو کے گایوں پاڈیرال میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ایک 15 سالا لڑکی کملی دختر اکرڑو بھیل ہلاک ہو گئی۔ جبکہ تحصیل اسلام کوٹ کے گائوں کونبھاریو سماں بھی آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد 20 سالا نوجوان لڑکی مراداں دختر عمر اور 8 سالا بچی مزمل ولد مومن فوت ہو گئیں۔ اس طرح آسمانی بجلی گرنے سے اس وقت تک پانچ انسانی جانیں ضایع ہو چکی ہیں۔پنگریو سے نامہ نگارکے مطابق پنگریواورگردونواح کے علاقوں میں جاری بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے ایک واقعے میں نندوشہرکے قریب موسیٰ خاصخیلی بس اسٹاپ کے مسافرخانے میں بارش سے بچائو کے لیے پناہ لینے والے چارافرادزخمی ہوگئے جن میں ایک بچی بھی شامل ہے زخمیوں کومختلف اسپتالوں میں داخل کیاگیا ہے بارش کے حالیہ سلسلے کے دوران ضلع بدین اورتھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اب تک دس سے زائدافراد ہلاک اورمتعددزخمی جبکہ درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ تحصیل مٹھی کے گاوں چھہو میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے 20 بکریاں مر گئیں۔پنگریو سے نامہ نگارکے مطابق پنگریو اور گردونواح کے علاقوں میں وقفے وقفے سے تیزبارش ہوئی جس کی وجہ سے پنگریوشہرکے مختلف بازاراورمحلے تالاب بن گئے دیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے باعث نالیوں کاگندہ پانی شہریوں کے گھروں اوربازاروں میں داخل ہوگیا۔