لسبیلہ: پولیس کے چھاپے، گٹکا ماواو دیگر اشیاء کی بھاری کھیپ پکڑلی
لسبیلہ (نامہ نگار) وندر پولیس اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائیاں گٹکے ماوا کے مختلف کارخانوں پر چھاپے مار کر بڑی تعداد میں مضر صحت تیار گٹکا ماوا سمیت استعمال ہونے والی چھالیہ تمباکو پیکنگ مشینیں ودیگر اشیاء کی بھاری کھیپ پکڑلی ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی ایڈیشنل ایس پی صدام حسین خاصخیلی کی جاری کردہ ہدایات پر ڈی ایس پی سی آئی اے ملک عبدالستار رونجہ اور ڈی ایس پی وندر پولیس منورشیخ کی نگرانی میں ایچ او وندر غلام اکبر شیخ اور انچارج سی آئی اے وندر خالد حسین مگسی نے کی گئی مشترکہ چھاپہ مار کارروائیوں کی تفصیلات میڈیا کے نمائندوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ مضر صحت گٹکا ماوا کے خلاف کارروائیوں میں پولیس اور سی آئی اے وندر پولیس کے جوانوں کے ہمراہ مختلف مقامات پر قائم گٹکا ماوا کے کارخانوں پر چھاپے مارکر ہزاروں پڑیاں گٹکا اور ان کو بنانے میں استعمال ہونے والے چھالیہ تمباکو سمیت تمام اشیاء کو ضبط کرلیا ہے گٹکا ماوا موزی مرض کی وجہ بنتا ہے لوگوں کی صحت سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔