Waqt News
Monday | May 16, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ساری دنیا کے ہیرے جواہرات بھی دےدیں تب بھی یہ شرٹ نہیں بیچوں گا‘ ابو بکر
  • ملکی سیاست میں اگلے 72گھنٹے بہت اہم ہے ‘فواد چوہدری 
  • سابق وزیراعظم عمران خان کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے‘وزارت داخلہ 
  • ملکی معاملات تشویشناک ہیں،مشکل فیصلوں میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا پڑیگا،شاہد خاقان عباسی
  • شیخ رشید نے 31 مئی تک اہم فیصلے ہونے کی پیشگوئی کردی

نیک اولاد سے بڑی دولت کوئی نہیں

Sep 26, 2021 7:11 AM, September 26, 2021
  • طیبہ ضیاء … مکتوب امریکہ
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
نیک اولاد سے بڑی دولت کوئی نہیں

بچے والدین کو چھوڑ کر پردیس چلے جائیں یا تلاش معاش کے لئے ان کے باپ۔ اس عارضی جدائی کو بھی آزمائش کہا جاتاہے مگر بچہ دنیا سے چلا جائے اور اس کی آواز سننے کی امید بھی ٹوٹ جائے تو اس آزمائش کو جنت کا عطیہ قرار دیا جاتا ہے۔ جبکہ گمراہی کی دلدل میں دفن ہو نے والے بچے دونوں جہانوں کے لئے آزمائش ہیں۔ وہ بچے جو اپنے والدین کے قریب ہوتے ہوئے بھی ان سے دور ہو جائیں، گمراہ ہو جائیں یا غربت کے ہاتھوں موت سے بھی بد تر زندگی گزارنے پر مجبور ہوں ،حقیقت میں ان بچوں کے والدین آزمائش میںہیں۔ ‘‘اور جان رکھو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولادحقیقت میں سامان آزمائش ہیں اور اللہ کے پاس اجر دینے کے لئے بہت کچھ ہے ‘‘۔(سورہ انفال)۔ انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہؐ نے فرمایا: ’’میت کے ساتھ تین چیزیں جاتی ہیں: اس کے گھر والے، اس کا مال اور اس کا عمل۔ دو تو لوٹ آتی ہیں اور ایک اس کے ساتھ رہ جاتی ہے؛اس کے گھر والے اور اس کی دولت لوٹ آتی ہے اور اس کا عمل اس کے ساتھ رہ جاتا ہے‘‘۔اور عمل میں بہترین عمل اولاد کی تربیت ہے۔ نیک اولاد بہترین صدقہ جاریہ ہے۔بچہ دنیا سے چلا جائے تو ماں مرنے کے بعد سب سے پہلے اپنا بچہ دیکھنا چاہے گی اور یہ جنون بھی اللہ سبحان تعالیٰ کی عطا ہے کہ ممتا میں مقام ربوبیت کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔دنیا میں ماں کا نعم البدل کوئی نہیں۔نیو یارک سمندر کے کنارے بیٹھی اوپر ان کالی گھٹائوں میں مومنہ حوروں کے سنگ تتلیوں کی مانند اڑتی پھررہی ہے۔مومن کی روح آزاد ہوتی ہے۔جس جنت کے حصول کے لئے مرد اتنی تگ ودو کرتا ہے، اللہ سبحان تعالیٰ نے ماں کے قدموں تلے رکھ دی ہے اور جس حور کے لالچ میں اتنا سفر طے کرتا ہے ،اسے جنتیوں کی خادمائیں کہا گیا ہے۔مومنین اورمومنات پر جب بڑی آزمائش آن پڑتی ہے تو آزمائش کے اس سمندر کا ایک کنارہ ’’صبر‘‘ دوسرا کنارہ ’’شکر‘‘ اور بیچ ’’مقام خوف‘‘ ہے۔اگر صبر کا دامن چھوڑدے تو اللہ سبحان تعالیٰ کی ’’معیت‘‘ سے محروم ہو سکتا ہے اور شکر کا پہلو چھوڑے تو اللہ کی محبت کھو سکتا ہے کیوں کہ اللہ سبحان تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے اور شکر کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔صبر اور شکر میں توازن قائم رکھنے کا نام ’’ایمان‘‘ ہے اور صاحب ایمان مومنہ اور مومن کہلاتے ہیں۔جنت الفردوس کا وعدہ مومنین اور مومنات کے لئے ہے۔اللہ سبحان تعالیٰ فرماتے ہیں ’’پھر کیا تم لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ یونہی جنت کا داخلہ تمہیں مل جائے گا حالانکہ ابھی تم پر وہ سب کچھ نہیں گزرا ہے جو تم سے پہلے ایمان لانے والوں پر گزر چکا ہے۔ان پر سختیاں گزریں ،مصیبتیں آئیں،مارے گئے حتیٰ کہ وقت کا رسول اور اس کے اہل ایمان چیخ اٹھے کہ اللہ کی مددکب آئے گی۔اس وقت انہیں تسلی دی گئی کہ ہاں اللہ کی مدد قریب ہے ‘‘ (البقرہ 214)حقیقت میں دیکھا جائے توزندگی کے ہر مقام اور مرحلہ میں بندہ فقط اللہ کا مدد کا محتاج ہے۔ سمندر کی سطح پر چھوٹی بڑی کشتیاں تیر رہی ہیں۔مومن کی زندگی بھی کشتی کی مانندہے۔ پانی کشتی کے اندر داخل ہو جائے تو کشتی غرق ہو جاتی ہے۔مومن کے دل میں دنیا داخل ہو جائے تو اس کا ایمان ڈوبنے لگتا ہے۔قرآن و احادیث کے مطابق اگر دنیا میں کوئی جوڑا نیک ہے تو آخرت میں بھی ان کا ملاپ ہو گا آخرت میں نیک کو نیک زوج ملے گا۔ دنیا کی نیک عورتیں جب جنت میں داخل ہوں گی تو جوان اور کنواری بنا دی جائیں گی۔ جنت میں چونکہ درجات ہوں گے لہذا جو خاتون دنیا میں کنواری اور نیک حالت میں مری اس کا جنت میں بہترین مقام ہے۔ نیک مردوں کے ساتھ بھی یہی معاملہ فرمایا جائے گا۔ حوریں پاکیزہ بیویوں سے مختلف قسم کی عورتیں ہیں۔ حضرت ام سلمہؓ  فرماتی ہیں کہ میں نے نبی کریمؐ سے عرض کی ’’یا رسول اللہ ! دنیا کی عورتیں بہتر ہیں یا حوریں؟ حضور نے فرمایا ’’دنیا کی عورتوں کو حوروں پر وہی فضیلت حاصل ہے جو ریشم کو کھدر پر، اس لئے کہ ان پاکیزہ عورتوں نے دنیا میں نیک اعمال کئے ، نمازیں پڑھیں، روزے رکھے،عبادتیں کیں‘‘۔ (طبرانی)۔ جنت کے دیگر انعامات کی طرح حوریں بھی بطور انعام عطا فرمائی جائیں گی، یہ خادمائیں نیک مردووعورتوں کی خدمت کے لئے ہوں گی۔ بہشت کو اللہ تعالیٰ نے’’مقام امن‘‘ قرار دیا ہے جبکہ دنیاکو آزمائشوں اور مصیبتوں کا گھر کہا جاتا ہے۔ جنت وہ دائمی گھر ہے جہاں ’’موت‘‘ کا وجود نہیں، تمام مومن اور بچھڑے ہوئے رشتے ہمیشہ کے لئے مل جائیں گے، وہاں نہ غم ہو گا اور نہ جدائی…!

کیلیفورنیا، چرچ میں فائرنگ ، ایک شہری ہلاک، 5 زخمی

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
طیبہ ضیاء … مکتوب امریکہ

طیبہ ضیاء … مکتوب امریکہ

طیبہ ضیاء … مکتوب امریکہ

مشہور ٖخبریں
  • تباہ حال معیشت ، نئی حکومت کا امتحان 

    May 16, 2022
  • مفتاح اسمعیل کی کامیاب پاکستان پروگرام کی تعریف پر شوکت ...

    May 14, 2022 | 21:23
  • رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا

    May 14, 2022 | 18:00
  • عامر لیاقت نے دانیہ سمیت سب سے معافی بھی مانگ لی,پاکستان ...

    May 15, 2022 | 12:13
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ملکی سیاست میں اگلے 72گھنٹے بہت اہم ہے ‘فواد چوہدری 

    May 16, 2022 | 12:33
  • سابق وزیراعظم عمران خان کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا ...

    May 16, 2022 | 12:31
  • ملکی معاملات تشویشناک ہیں،مشکل فیصلوں میں سب کو اپنا حصہ ...

    May 16, 2022 | 12:19
  • شیخ رشید نے 31 مئی تک اہم فیصلے ہونے کی پیشگوئی کردی

    May 16, 2022 | 11:45
  • یوکرین روس کے خلاف جنگ جیت سکتا ہے،نیٹو سربراہ

    May 16, 2022 | 11:39
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • تباہ حال معیشت ، نئی حکومت کا امتحان 

    May 16, 2022
  • ’’سابقہ ڈومیسٹک سسٹم فراڈ ‘‘سابق چیئرمین پی سی ...

    May 15, 2022
  •  سمندر پار پاکستانی اور امریکی سازش 

    May 15, 2022
  •  پاکستان کو ستے خیراں

    May 14, 2022
  •   قومی اسمبلی کااجلاس صرف ایک گھنٹہ ہی چل سکا

    May 14, 2022
  • 1

    پانی کی قلت اور اس سے جڑے مسائل پر قابو پانے کی ضرورت ہے

  • 2

    عمران خان قتل سازش ثبوت پیش کرنے چاہئیں

  • 3

    خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ  ساتھی سمیت ہلاک

  • 4

    حکومتی گورننس‘ غیریقینی کی فضا سسٹم کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے

  • 5

    متحدہ عرب امارات کے صدر کا انتقال پرملال

  • 1

    پیر ، 14 شوال 1443ھ‘ 16 مئی 2022ء

  • 2

    اتوار ، 13 شوال 1443ھ‘ 15 مئی 2022ء

  • 3

    ہفتہ ،    12 شوال 1443ھ‘ 14  مئی 2022ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • کیا تباہ حال معیشت کی بحالی ممکن ہے؟

    May 16, 2022
  • ہمارے دیہات توجہ چاہتے ہیں

    May 16, 2022
  • جانے کے بعد

    May 16, 2022
  • یہ دسترخوان پر پہلا لقمہ خود اٹھاتے ہیں

    May 16, 2022
  • کتاب کلچر اور کتاب میلہ

    May 16, 2022
  • شادیوں میں ون ڈش کی پابندی  کا حکومتی فیصلہ

    May 16, 2022
  •  وزارت پیٹرولیم کی عوام دوست حکمت عملی  

    May 16, 2022
  • حج اخراجات … وفاقی وزیر مذہبی امور کے لیے چیلنج

    May 16, 2022
  •  حالات کب اور کیسے تبدیل ہوں گے؟

    May 16, 2022
  • ’’ عالمی گرو‘‘کا حقیقی چہرہ 

    May 16, 2022
  • 1

    فیصل عرفان کی تحقیق و تدوین) پوٹھوہاری اکھانڑ تے محاورے) 

  • 2

    معاشی اور سیاسی استحکام کیوں ضروری ہے؟ 

  • 3

     درخت اور پودوں کی اہمیت 

  • 4

    تقاضائے وقت

  • 5

    باران ِ رحمت

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ایمان اور اجر

  • 2

    ایمان کا ثمرہ

  • 3

    ایمان اور اعمالِ صالحہ (۲)

  • 1

    قدیم روایت‘ قدیم ذہنیت‘ قدیم نفسیات

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    ادنیٰ ملازم

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد ایمان و ضبط

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    از خطبات اقبال

  • 3

    ارمغانِ حجاز

  • 4

    اقبال

  • 5

    ارمغان حجاز

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group