آل پنجاب گرلز والی بال چیمپئن شپ: ملتان نے بہاولنگرکو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
ملتان (جنرل رپورٹر)آل پنجاب گرلز والی بال چیمپئن شپ میں ملتان ڈسٹرکٹ نے بہاولنگر ڈسٹرکٹ کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سپورٹس کمپلیکس میں جاری آل پنجاب گرلز والی بال چیمپئن شپ کے میچ میں ملتان ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے بہاولنگر ڈسٹرکٹ کی ٹیم کو دس پوائنٹس سے ہرا کر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔