سندھ ہائیکورٹ نے لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکار کے قتل کیس میں لیاری گینگ وار کے دو کارندوں کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی۔ عدالت نے گینگ وار کے نعمان عرف نان اور کامران عرف بابا کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ ہفتے کو سندھ ہائی کورٹ میں لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکار کے قتل کیس میں لیاری گینگ وار کے دو کارندوں کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے اپیل پر فیصلہ سنایا گیا۔ عدالت نے لیاری گینگ وار کے دو کارندوں کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی۔ عدالت نے گینگ وار کے نعمان عرف نان اور کامران عرف بابا کی سزا کالعدم قرار دے دی۔انسداددہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، ملزمان نے 2014 میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کرکے کانسٹیبل پرویز کو قتل کردیا تھا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024