جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بھارت کے مذموم عزائم کو مکمل طورپر بے نقاب کردیا ہے۔ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے خصوصا آرٹیکلز 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد بھارت کے گھناونے عزائم کو مکمل طورپر بے نقاب کیا ہے ۔مشعال ملک نے کہاکہ عمران خان نے موجودہ بھارتی حکومت کو بھی بے نقاب کیا جو راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے نظریے کے تحت بھارت پر حکمران ہیں۔انہوں نے کہاکہ نریندرمودی راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کا زبردست حامی ہے جو اکھنڈ بھارت کے نظریے پرعمل پیرا ہے ۔مشعال ملک نے کہاکہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ ایک دہشت گرد تنظیم ہے جسے بلیک لسٹ کرتے ہوئے ایک دہشت گرد تنظیم قراردیاجائے.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024