سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اے پی سی کے فیصلوں کے بعد اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر مشاورت کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیرریلویز شیخ رشید احمد کے اپوزیشن کے خلاف بیانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔مولانا نے پارٹی رہنماؤں کو پی پی پی چیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیا ۔اجلاس میں اکرم درانی، مولانا عبالغفور حیدری اور دیگر اہم رہنما شریک تھے .اجلاس میں جے یو پی کے سربراہ مولانا اویس نورانی کی بھی خصوصی شرکت تھی۔ مولانا نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کے بارے میں بھی اعتماد میں لیا.
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024