بابر قادری کو انڈین اسٹیبلشمنٹ اور فوج کے ایماء پر کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانے کی سزا دی گئی:وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کشمیری وکیل اور سماجی کارکن بابر قادری کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر قادری کو انڈین اسٹیبلشمنٹ اور فوج کے ایماء پر کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانے کی سزا دی گئی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بابر قادری نے لائرز کلب کشمیر کے فورم سے اجتماعی قبروں، ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے کیسز سمیت پانچ ہزار سے زائد ضرورت مندوں کی قانونی معاونت کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر کا ہر نوجوان برہان وانی اور بابر قادری جیسی نوجوان قیادت کی تلاش میں ہے۔