اداکارہ حرا نور کو انصاف ملنا چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے. چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی
لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ نے اداکارہ حرا نور پر ہونے والے تشدد پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کسی صورت پر خواتین پر ہونے والے تشدد کو برداشت نہیں کرے گی۔پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی خاتون پر ہونے والے تشدد کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاے گی اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔اداکارہ حرا نور کو انصاف ملنا چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے۔ فاطمہ چدھڑ نے حرا نور کو یقین دلایا کہ انصاف کہ تمام تقاضے پورے کیے جاءینگے۔