وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سکولوں کا پرائمری سیکشن کھولنے سے پہلے ایک میٹنگ ہو گی۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے بعد تعلیمی ادارے بتدریج کھولنے شروع کر دیئے ہیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں امید ہے کہ اسکولوں کے پرائمری سیکشن کھل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی خواہشات ہیں، مگران میں دم خم نہیں، ن لیگ کی حالت یہ ہے کہ ان کا قائد لندن میں بیٹھ کر تقریر کرتا ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ ن لیگ کے لوگ خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں، ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ن لیگ پر اعتماد نہیں ، ان کے اعلانات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، یہ لوگ پرویز مشرف کے دورمیں بھی ڈیل کر کے گئے تھے۔وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا یہ بھی کہنا ہے کہ مہنگائی ہے، پوری کوشش ہے کہ مہنگائی کو کم کریں، این سی اے کو جلد ہی یونیورسٹی کا درجہ دے دیا جائے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024