جاپانی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے ظریقہ کار کے تحت خون کے نئے قسم کے ٹیسٹ سے یہ پیش گوئی کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ کورونا وائرس کا مریض شدید بیمار ہو سکتا ہے۔نیشنل سنٹر فار گلوبل ہیلتھ اینڈ میڈیسن کے ایک گروپ نے کورونا وائرس کے 28 متاثرین کے خون کے نمونوں کا معائنہ کیا ہے۔ انہوں نے خون کے اجزا اور مریضوں میں موجود علامات میں ہونے والی تبدیلیوں کے درمیان ممکنہ تعلق کا جائزہ لیا۔اس جائزے سے یہ بات سامنے آئی کہ شدید بیمار ہونے والے 12 افراد میں وبائی مرض کے ابتدائی مراحل میں سی سی ایل 17 قسم کا پروٹین معمول سے کم تھا۔ کم متاثرہ یا اوسط درجے کی علامات کے حامل مریضوں میں مذکورہ پروٹین کی سطح معمول کے مطابق تھی۔ماہرین نے یہ بھی دریافت کی ہے کہ مریضوں کے شدید بیمار ہونے سے کئی روز قبل چار دیگر اقسام کے پروٹینز کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے خون میں پانچ قسم کے پروٹینز کے ارتکاز کا تجزیہ کرنے سے یہ پیش گوئی کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ کیا ا±ن میں علامات شدید ہو سکتی ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024