لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا ، مقتول کی شناخت منطور حسین کے نام سے ہوئی جو میو کالونی کا رہائشی تھا پولیس کے مطابق منظور حسین کسی ضروری کام سے باہر نکلا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا ، مقتول نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔ پہلی بیوی سے اس کے چار بچے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کردی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024