وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ شوگر ملوں کو گنے کے کاشتکاروں کو بر وقت ادائیگیاں کرنے کا پابند بنایا گیا۔عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گنے کے کاشتکاروں کو تقریبا 24 کروڑ روپے کی ادائیگی یقینی بنائی گئی، ماضی میں گنے کا کاشتکار سڑکوں پر احتجاج کرتا رہا لیکن اسے محنت کا معاوضہ نہیں ملا، سابق دور میں گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ بے پناہ زیادتی روا رکھی گئی، پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی معنوں میں کسان دوست حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب کسان طاقتور مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنا رہا، تحریک انصاف کی حکومت نے کاشتکار کو اس کا حق واپس کیا ہے، آئندہ سیزن میں بھی گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا ثمر دیں گے، کاشتکاروں کے حقوق کا پہلے بھی تحفظ کیا ہے، آئندہ بھی کریں گے، کسی کو کسان کا حق نہیں مارنے دیں گے.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38