ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید7افراد دم توڑ گئے اور اموات 6451ہو گئیں ،گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران556 نئے کیسزرپورٹ ہونے سے مصدقہ کیسزکی تعداد3لاکھ 9ہزار 581ہوگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد98ہزار 941، سندھ میں ایک لاکھ 35ہزار 488، خیبر پختونخوا میں 37ہزار 588، بلوچستان میں 14ہزار 932، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 635، اسلام آباد میں 16ہزار 367جبکہ آزاد کشمیر میں 2ہزار 630کیسز ہوگئی ہے۔ملک بھر میں اب تک 33لاکھ 84ہزار 186 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 40ہزار 167نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2لاکھ 95ہزار 333مریض صحتیاب ہوچکے ہیں،فعال کیسز کی تعداد 7797 جبکہ 576مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 451ہوگئی۔ پنجاب میں 2ہزار 229، سندھ میں 2ہزار 481، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 259، اسلام آباد میں181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 85اور آزاد کشمیر میں 71مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024