فلسطین نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات اوربحرین کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کامعاہدہ عرب امن اقدام کی خلاف ورزی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پچھترویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمودعباس نے کہاکہ ہم عالمی قوانین کی حکمرانی اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم کرتے ہیں۔
موجودہ امریکی انتظامیہ کی زیرحمایت اسرائیلی قبضے پرتنقید کرتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ پرزوردیاکہ وہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے ایک عالمی کانفرنس کااہتمام کرے۔