انٹرنیٹ ہیکرز نے یورپی جہاز ساز ادارے ایئربس پر سائبر حملے کیے ہیں۔ یہ حملے ایئربس کے سپلائر اداروں پر کیے گئے جن میں انجن فراہم کرنے والی کمپنی رولز رائس بھی شامل ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایاکہ ہیکرز ان کمپنیوں کے تیکنیکی راز چرانے کی کوشش میں تھے۔ ان حملوں کی تحقیقات کرنے والے دو سکیورٹی اہلکاروں نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایئربس کمپنی پر گزشتہ ایک برس کے دوران یہ چوتھے بڑے سائبر حملے ہیں۔ ان حملوں کا شبہ چین پر کیا جا رہا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38