وزیراعظم عمران خان کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ، عمران خان مقبوضہ وادی میں بربریت اور مودی سرکار کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھائیں گے۔ وزیراعظم کے خطاب کے موقع پر جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مختلف ممالک کے رہنما موجود ہونگے ، وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے بات کرینگے اور دنیا کو بتائیں گے کہ کس طرح کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، وادی میں مسلسل کرفیو ہے ، مواصلات بند ہیں جیسے مسائل سے دنیا کو آگاہ کرینگے ۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر عمران خان کے خطاب سے قبل (آج)27 ستمبر کو پاکستانی کمیونٹی اور اوور سیز پاکستانی بڑا مظاہرہ کرے گی۔ مظاہرے کا مقصد کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کی دراندازی اور مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ یہ مقام مظاہروں کے لیے مختص ہے، اس علاقے کو چاروں طرف سے بند کردیا گیا ، مظاہرے میں 20 ہزار سے 25 ہزار لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024