وزیر اعظم عمران خان نے ریلوے میں نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت ریلوے کی جانب سے دس ہزار ملازمین کو فوری بھرتی کرنے کی سمری وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھجوائی گئی تھی۔وزیراعظم سے منظوری کے بعد وزارت ریلوے نے دو ہزار 31 ملازمین کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری کردیا ہے۔وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ اشتہار کے تحت بنیادی پے اسکیل ایک سے گیارہ تک کے ملازمین فوری طورپر بھرتی کیے جائیں گے۔ قواعد و ضوابط کے تحت ملازمین کی بھرتی میں ساتوں ریلوے ڈویژنز کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔ریلوے کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے خواہش مند امیدواران ڈویژنل دفاتر سے معلومات حاصل کرکے اپنی درخواستیں جمع کراسکیں گے۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے گزشتہ دنوں اخبارنویسوں سے بات چیت میں کہا تھا کہ فوری طور پر ریلوے میں ملازمین کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی ضرورت ہے جس کے لیے وہ سمری وزیراعظم کو بھجوا رہے ہیں.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024